بلاگخوش آمدید

دعا ، عقیدہ اور ایمان

دعا کے معنی ہیں خدا سے ہم کلام ہونا. دعا انسانی روح اور خدا کے درمیان رابطہ قائم کرتی ہے. دعا ہی ایک واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے خیالات اور خواہشات خداوند اپنے خدا کو بتا سکتے ہیں اور خدا سے رفاقت کر سکتے ہیں. دعا کا ایمان کے ساتھ مانگنا لازمی ہے خواہ وہ اکیلے میں کی جائے یا لوگوں کی بھیڑ میں. تمام دعائیں تب ہی سنی جاتی ہیں جب وہ ایمان سے مانگی گئی ہوں:

یعقوب 1 باب 6 آیت: “مگر ایمان سے مانگے اور کچھ شک نہ کرے کیونکہ شک کرنے والا سمندر کی لہر کی مانند ہوتا ہے جو ہوا سے بہتی اور اچھلتی ہے”۔

دعا ہمیشہ خدا کے پاک نام میں مانگی جاتی ہے. یوحنا 16 باب 23 آیت: “اس دن تم مجھ سے کچھ نہ پوچھو گے میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر باپ سے کچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تم کو دے گا”۔

دعا ہماری روح سے ہوتی ہے کیونکہ روح خداوند کی طرف سے دی گئی ہے. اسی لیے دعا کرنے میں روح اہم کردار ادا کرتی ہے. رومیوں 8 باب 26 آیت: “اس طرح روح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جس طور سے ہم کو دعا کرنا چاہیے ہم نہیں جانتے مگر روح خود ایسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے جن کا بیان نہیں ہو سکتا”۔

دعا مسیحیوں کا ان کے مسیح سے رابطہ قائم کرنے کا ذریعہ ہے. ہم مسیحی دعا کے ذریعے خدا کی حضوری کو محسوس کرتے ہیں، اس کی تمجید کرتے ہیں اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں. ہم دعا کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی درخواستیں خدا تک پہنچا سکیں. ہمیں دعا اس ایمان سے مانگنی چاہیے کہ جو کچھ ہم نے دعا میں مانگا وہ ہم نے پا لیا۔

یعقوب 4 باب 3 آیت: “تم مانگتے ہو اور پاتے نہیں اس لیے کہ بری نیت سے مانگتے ہو تاکہ اپنی عیش و عشرت سے خرچ کرو”۔

انجیل مُقّدس ہمیں دعا کرنے کے بہت سے طریقے اور مثالیں دیتی ہے. رومیوں 12 باب 12 آیت: “امید میں خوش، مصیبت میں صابر، دعا کرنے میں مشغول رہو”۔

میرے بھائیوں اپنے آپ کو روح القدس میں ایماندار اور خدا کے پیار میں بڑھاتے چلے جاؤ. یہوداہ 1 باب 21-20 آیت: “مگر تم اے پیاروں! اپنے پاک ترین ایمان میں اپنی ترقی کر کے اور روح القدس میں دعا کر کے اپنے آپ کو خدا کی محبت میں قائم رکھو اور ہمیشہ کی زندگی کے لیے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی رحمت کے متنظر رہو”۔

Previous post

میرا پیغام ان بھائیوں کے نام جن کا اولین شوق ہے گرجا گھر جلانا

Next post

ڈر لگتا ہے - ایک سہمے ہوئے بچے کی داستان

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.