
تعریف اور شکرگزاری کی دُعا
خدا باپ تو قدوس اور مہربان خدا ہے۔ تو بھلا ہے اور تیری شفقت ابدی ہے۔ ہمیں معاف کرنے کے لئے تو ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ تو تھکے ہوؤں کو زور دیتا ہے اور گِرے ہوؤں کو اُٹھاتا ہے۔ تیری تعریف ہو کہ تو ہمیشہ معاف کرتا ہے، اِسلئے تو …

پاکستان کے لئے دعا
اے خداوند جلال کے بادشاہ قدوس یسوع مسیح کے جلالی اور مبارک نام میں مَیں تجھ سے منت کرتا ہوں اپنے ملک پاکستان کے لئے، اِس ملک کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمینٹیرینز کے لئے، سارے سینیٹریز کے لئے کہ خداوند تو اُن کو برکت دے، اُن کی حفاظت کر اور …

نئے دن کی شروعات کی دُعا
اے خداوند میں تیرا شکر کرتا ہوں یسوع مسیح کے پاک اور جلالی نام میں آج کے اِس نئے دن کے لئے۔ جس کا آغاز میں یسوع مسیح کے پاک اور جلالی نام میں کرتا ہوں۔ میں تیرا شکر کرتا ہوں رات بھر کی میٹھی نیند اور اپنے خاندان کی …

کھانے کے وقت کی دُعا
خدائے قادر، ابدیت کے باپ، سلامتی کے شہزادے تیرا شکر ہو کہ تو اپنی مُٹھی کو کھولتا اور ہر جاندار کو خوراک عطا کرتا ہے۔ اے باپ ہم اِس کَھانے کے لئے تیرا شکر کرتے ہیں۔ اے باپ اِس کھانے کے لئے جو آج تو نے ہمیں دیا ہے اِس …

رات کو سوتے وقت کی دُعا
اے پیارے آسمانی باپ ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہی ہمیشہ سے ہمیشہ تک حمد و تمجید اور شکر کے لائق ہے جو ہمیں سمبھالتا، پالتا اور ہماری ساری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ اے باپ تیرا شکر ہو کہ تو نے آج سارا دن ہماری حفاظت اور …

خداوند کی شکرگزاری
خداوند کی شکرگزاری اے خداوند میں ہر روز تجھے اپنا نذرانہ پیش کرتا ہوں. تو ہی میرا مددگار ہے. میری امید تجھ سے وابستہ ہے اور تو ہی میری دعائیں سنتا ہے. اے خداوند تو میری سپر ہے، تو میرا فخر ہے اور تو مجھے سرفراز کرنے والا ہے. جب …

بیماری اور غربت سے رہائی کی دعا
اے پیارے باپ، مسیح یسوع کے مبارک نام میں، میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے گھرانے سے بیماری اور غربت کو دور کر کیونکہ جو کوئی بھی یسوع کے نام پر ایمان لاتا ہے اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اس پر سزا کا حکم نہیں …

اولاد کی سلامتی اور برکت کے لئے دعا
جلال کے بادشاہ قدوس رب الفواج ابراہم اضحاق اور یعقوب کے خدا، صرف اور صرف تو ہی ہے حمد، تمجید اور تعریف کے لائق. تیری تمجید ہو کہ صرف تو ہی ہے جو سب کو اولاد کی برکت دیتا ہے، بانجھ کے رحم کو کھولتا ہے اور اسے اولاد عطا …

پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کے لئے دعا
اس ویڈیو کے ذریعے پاسٹر جارج ناز ان پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کے لئے دعا کر رہے ہیں جو مذہبی بنیاد پر مشکلات اور امتیازی سلوک کی وجہ سے پاکستان سے بھاگنے کے لئے مجبور ہیں اور انہیں دنیا کے مختلف حصوں میں، خاص طور پر تھائی لینڈ، ملائیشیا، سری …

مسیحیوں پر ہونے والے ظلم کی دعا
اے خداوند ہم تمام مسیِحیوں کو آپ اپنی حفاظت میں رکھیں۔ اے خداوند میں اُن مسیِحیوں کے لئے دعا کرتا ہوں جو دُنیا کے مسلم ممالک میں رہ رہے ہیں خاص کر پاکستان جیسے ملک میں۔ اے خداوند وہاں آپ کا نام لینا بہت مشکل ہے۔ اے یسوع جی وہاں …