خوش آمدیدریٹا کنولویڈیوز

خُداوند تیرا خُدا جہاں تو جائے تیرے ساتھ رہے گا

مسیح میں میرے تمام بہنوں اور بھائیوں کو میرا سلام قبول ہو۔ آج ہم خُدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:

یشؤع 1 باب 9 آیت: ” کیا میں نے تجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔ خوف نہ کھا اور بیدل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں تو جائے تیرے ساتھ رہیگا “۔

میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں خُدا کا پاک کلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم لوگ غیر قوموں میں رہتے ہیں اور غیر قوموں میں رہتے ہوئے ہم جب خُدا کے نام کو جلال دیتے ہیں تو اکثر ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ ہمیں بہت سی تکلیفات کا بھی سامنا کرنا پڑھتا ہے جو شاید ہمارے ایمان کو کمزور کرنے کی کوشش بھی کریں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ یسوع مسیح نے ہمیں کیا سکھایا ہے کہ ہمیں کیسے اپنے مخالف لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے اِن مشکلات کو برداشت کرنا ہے جس طرح یسوع مسیح نے کیا تھا۔ اور اِس کے لئے اگر ہم اپنے پاک کلام کو دیکھتے ہیں تو پاک کلام میں ہمارا خُدا خود ہماری رہنمائی کرتا ہے اور وہ خود ہمیں اِس چیز کا حوصلہ دیتا ہے کہ ہم اُسی پر توقل رکھ کر آگے بڑھیں۔ آمین

ریٹا کنول

Previous post

خُداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہونگے

Next post

ہم مسیح کی کھوئیں ہوئی بھیڑیں ہیں

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.