آج کا پَیغامخوش آمدید

آج کا پیغام – انسانوں سے نہیں صرف اپنے خدا سے ڈرو

متی 10 باب 28 آیت: ” جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور روح کو قتل نہیں کر سکتے ان سے نہ ڈرو بلکہ اسی سے ڈرو جو روح اور بدن دونوں کو جہنم میں ہلاک کر سکتا ہے “۔ 

پاک کلام کی یہ آیت ہمیں ہمت اور طاقت دیتی ہے اور ایک ایسی حقیقت سے رونما کرتی ہے جسے ہم جانتے ہوئے بھی ایک ڈر کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں. کبھی کبھی ہم ایسے لوگوں سے ڈر کر اپنے خدا کا انکار کر دیتے ہیں جن کا وجود فانی ہے. پاک کلام کہتا ہے کہ ان لوگوں سے ہر گز مت ڈرو جو صرف آپ کو جسمانی طور پر قتل کرتے ہیں۔

ہمیں حقیقی طور پر صرف اپنے خالق، اپنے خدا کا ڈر و خوف ہونا چاہیے جو روح اور بدن دونوں کو ہلاک کر سکتا ہے. کسی طرح کا بھی عمل کرتے وقت ہمیں اس کا ڈر و خوف اپنے دل میں رکھنا چاہیے تاکہ ہم کم سے کم برائی کی طرف اپنا رجہان رکھیں. کیوںکہ خداوند کا خوف دانائی کا شروع ہے. مسیح میں جان دینے تک وفادار رہیں اور اپنے خدا کے علاوہ کبھی کسی اور سے نہ ڈریں. خداوند آپ سب کو اپنی برکات سے نوازے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!

Previous post

پاکستان میں مسیحی قوم - حقوق، عزت اور وقار کے لئے جنگ

Next post

The life of those accused of blasphemy in Pakistan - By Professor Salamat Akhtar

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.