آج کا پَیغامخوش آمدید

آج کا پیغام – خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے

امثال 10 باب 27 آیت: ” خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے “۔

خداوند خدا ہمارا جلال سے بھرا خدا پیار کا ایسا چشمہ ہے کہ جو ایک بار اس چشمہ سے پیے گا وہ کبھی پیاسا نہ رہے گا. ہمارا زندہ خدا ہماری نجات کا پہلا، آخری اور واحد زریعہ ہے. جیسے اس کا پیار ہمارے لئے زندگی کا نور ہے ویسے ہی ہماری زندگی اور ہمارے دلوں میں اس کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے. اپنے دل میں خداوند کا خوف پیدا کریں تا کہ آپ کی زندگی بدی سے پاک ہو. جب آپ کے دل میں اور آپ کی زندگی میں خدا خوفی ہوگی تو وہ آپ کو ہر طرح کی برائی سے بچائے رکھے گی. آپ کا ضمیر کچھ بھی غلط کرنے سے پہلے ہر پل آپ کو خدا کا خوف یاد دلائے گا. جس کی بدولت آپ بہت سے گناہوں سے کنارہ کر سکیں گے. لہٰذا اپنی زندگی میں خدا کا ڈر پیدا کریں تا کہ آپ عمر کی درازی سے آسودہ ہو سکیں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات دور کرے اور آپ کی زندگی میں آپ کو تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!

Previous post

Jesus´ Parable of the Mustard Seed

Next post

Are Christians Safe and Comfortable in Pakistan?

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.