خوش آمدیدریٹا کنولویڈیوز

خُدا ہمیں تعلیم دے گا اور ہمیں سیدھی راہ دکھائے گا

مسیح میں میرے تمام بہنوں اور بھائیوں کو میرا سلام قبول ہو۔ آج ہم خُدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:

زبور 32 آیت 8: ” میں تجھے تعلیم دونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤنگا۔ میں تجھے صلاح دونگا۔ میری نظرتجھ پر ہوگی “۔

خُدا کے پاک کلام کے پڑھے اور سُنے جانے پر خُدا کی خاص تمجید ہو، آمین۔

میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں جب ہم خُدا کی راہ کو چنتے ہیں تو اُس وقت ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے لیکن خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ خُدا اُس راہ میں ہمارا مددگار ہوگا، ہمارا رہنما ہوگا اور وہ ہی ہمیں سیدھی راہ دکھائے گا۔ خدا پر بھروسا رکھیں اور اُسے اپنی اُمید بنا لیں۔ خدا پر سچے دل سے ایمان رکھیں کیونکہ وہ ہی قادرِمطلق خدا ہے۔ یسوع مسیح کی تعلیم پر عمل کریں۔ اِس لئے جب بھی ہم خُدا کی راہ پر چلیں تو ہمیں اپنے دِل میں کسی قسم کا بھی شک نہیں رکھنا چاہیے۔ خُدا پر کبھی بھی شک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہی ہمیں تعلیم دے گا اور وہ ہی ہماری راہوں کو سیدھا کرے گا۔ خدا آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

ریٹا کنول

Previous post

خیرات کرتے وقت اپنے آگے نرسنگا نہ بجائیں

Next post

خُداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہونگے

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.