آج کا پَیغامخوش آمدید

آج کا پیغام – خدا سے سیکھنا اور اس کی مرضی پر چلنا

زبور 143 آیت 10: ” مجھے سکھا کہ تیری مرضی پر چلوں اس لئے کہ تو میرا خدا ہے “۔

یہ آیت داؤد نبی کی کتاب سے لی گئی ہے جس میں داؤد نبی کہتے ہیں کہ اے خداوند مجھے سکھا کہ تیری مرضی کے مطابق چلوں. داؤد نبی خدا سے بےانتہا محبت اور اس کی ستائش کرتے تھے. انہوں نے خدا سے کہا کہ مجھے سکھا یعنی مجھے اس قابل بنا کہ تیرے بتائے راستوں پر چلوں۔

آج کا کلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہمیں بھی خدا کے بتائے اور سکھائے راستے پر چلنا ہے. اگر ہم خدا سے سچا پیار کرتے ہیں تو ہمیں بھی خدا سے کہنا ہے کہ ہمیں اس قابل بنا کہ ہم تیری مرضی کے مطابق چلیں. اُس کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُسے اپنا خدا جانتے ہوئے اُس کی عبادت کریں۔ خدا ہمارا محافظ ہے اور صرف وہ ہی ہے جو ہماری تمام مشکلات کو دور کر سکتا ہے۔ اس لئے کہ وہ ہمارا خالق ہمیں پیدا کرنے والا ہمارا خدا ہے. اگر خدا کا کرم والا ہاتھ ہم پر ہو تو ہمیں کسی چیز کی کمی نہ ہو گی. خدا آپ سب کو برکت دے اور آپ کی زندگی کی تمام مصیبتوں کو دور کرے۔ آمین!

Previous post

آج کا پیغام - بدی کے عوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو

Next post

Christianity: A concept of love and forgiveness

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.