بلاگخوش آمدید

خدا پر اُمید رکھو اور آپ کو انعام ملے گا

یرمیاہ 29 باب 13 آیت: “اور تم مجھے ڈھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پورے دِل سے میرے طالب ہو گے”۔

آج کا کلام:

کیا آپ نے اِس بارے میں کبھی سوچا ہے کہ آپ کے مانگنے سے پہلے آپ کا انعام تیار ہے؟ ابھی ہمارے لئے بہت سے انعام ہیں۔ خدا نے آپ کے لئے اور میرے لئے انعام تیار رکھے ہیں۔ وہ انعام آپ کا انتظار کر رہے ہیں کہ آپ اُن کو لیں۔ لیکن وہ انعام حاصل کرنے کے لئے آپ کو محنت کرنی پڑے گی۔ خدا کہتا ہے کہ ” اگر تم صرف مجھ سے اُمید لگاؤ گے تو میں تمہیں انعام دوںگا۔ اگر تم میرے لئے محنت کرو گے، اگر تم صبح اُٹھ کر میرا شکرادا کرو گے، اگر تم کلام پڑھو گے تو میں اپنی تمام برکات تمہیں دے دوںگا”۔ آپ شاید اِسے پوری طرح سے نہ سمجھ پائیں لیکن خدا کہتا ہے کہ ” کوئی بات نہیں، میں تمہیں برکات دوںگا کیونکہ تمہارا دل سہی راستے پر ہے، اور تم اِس کے لئے محنت کر رہے ہو”۔

آج کے دور میں کچھ بھی خدا پر اُمید رکھنے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ آپ اپنے ہر راستے میں خدا پر اُمید رکھیں۔ جب آپ باہر جائیں تو خدا کو یاد رکھیں۔ اُس سے بات کریں اور اُس سے مدد مانگیں کہ وہ آپ کو راہ دکھائے۔ اُس پر اُمید رکھیں کیونکہ آپ اُس کے وسیلے سے اپنی زندگی میں امن، سکون، خوشی اور فتح پائیں گے۔

آج کی دعا:

اے خدا باپ، میں تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ تو نے میری مدد کی اور مجھے اپنی برکات سے نوازہ۔ میں نے تجھے اپنی ہر چیز اور کام سے اوّل چُنا ہے۔ میں تیرا احترام کرتا ہوں اور سارا جلال تجھے ہی دیتا ہوں۔ یسوع مسیح کے نام میں۔ آمین!

Previous post

کلامِ پاک کی سچائی

Next post

فرمابرداری خدا کی طرف سے ایک انعام ہے

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.