خوش آمدیدزارا قندیلویڈیوز

عبادت کے ذریعے برکت

مسیح میں سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

خروج 23 باب 25 آیت: ” اور تم خداوند اپنے خدا کی عبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور میں تیرے بیچ سے بیماری کو دور کروں گا “۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خداوند کی بڑی برکت ہو۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں آج کا کلام ایک سنہری نصیحت ہے۔ آج کا میرا کلام نوجوان، بچوں اور بوڑھوں کے لیے ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے دُعا ضرور مانگیں، کھانا کھانے سے پہلے اپنے رب کا شکر ضرور ادا کریں۔ ہمیشہ خدا کا شکرادا کریں کیونکہ خدا کی یہ نعمتیں ہمارے لئے بہت بڑیں برکات ہیں۔ جو خدا ہمیں کھانے کو دیتا ہے باز اوقات ہم کھانا دیکھتے ہی یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمیں دُعا مانگنی ہے، ہمیں شکر کرنا ہے، زیادہ لمبی نہ سہی صرف دو لفظوں میں اُس خدا کا شکر کریں جس نے آپ کو کھانے کو دیا ہے ایسا کرنے سے خدا آپ کے بیچ سے بیماریوں کو دور کرے گا اور آپ کے کھانے میں بڑی برکت ڈالے گا۔ خداوند آپ سب کو برکت دے اور آپ کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آمین!

زارا قندیل

Previous post

کل کی فکر نہ کریں

Next post

عیب جوئی نہ کرو

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.