آج کا پَیغامخوش آمدید

آج کا پیغام – متفق ہو کر دعا کیجئے

متی 18 باب 19 آیت: ” پھر میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر تم میں سے دو شخص زمین پر کسی بات کے لئے جسے وہ چاہتے ہوں اتفاق کریں تو وہ میرے باپ کی طرف سے جو آسمان پر ہے ان کے لئے ہو جائے گی “۔

آج کے کلام میں یسوع مسیح نے انکشاف کیا ہے کہ خدا کے لوگوں کی چھوٹی سی جماعت جو کہ دو یا تین ایماندار افراد پر بھی مشتمل ہو، اگر یہ لوگ کسی بات پر متفق ہیں تو یسوع نام سے بڑے سے بڑا معجزہ کر سکتے ہیں. ان کی دعا ناممکن کو ممکن میں تبدیل کر سکتی ہے. آج کا کلام ہمیں متفق رہنے کی تعلیم دیتا ہے. خداوند یسوع مسیح نے ہمیں دعا کے لئے یہ نمونہ دیا ہے: ” اگر تم میں سے دو شخص کسی بات کے لئے جو وہ چاہتے ہیں اتفاق کریں تو وہ میرے باپ کی طرف سے جو آسمان پر ہے ان کے لئے ممکن ہو جائے گی “۔

اس لئے مزید تاخیر کے بغیر وقت کی غنیمت کو جانتے ہوئے متفق ہو کر دعا کریں. تا کہ آپ اور آپ کے مسیحی ساتھی دعاؤں کی قوت سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں. متفق ہو کر دعا کرنے سے آپ ایک دوسرے کی زندگی میں تبدیلی محسوس کریں گے. اتفاق سے دعا کرتے ہوئے اور خدا کے نام کو جلال دیتے ہوئے اپنے شہر، قوم اور اردگرد کے ماحول کو تبدیل کرنا شروع کریں. آمین!

Previous post

یسوع مسیح خدا کا بیٹا

Next post

آج کا پیغام - عیب جوئی نہ کرو

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.