خوش آمدیددعازبور

زبور 12 – مدد کے لئے التجا

 زبور 12: ” اَے خُداوند! بچالے کیونکہ کوئی دیندار نہیں رہا اور امانت دار لوگ بنی آدم میں سے مِٹ گئے۔ وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خوشآمدی لبوں سے دورنگی باتیں کرتے ہیں۔ خُداوند سب خُوشآمدی لبوں کو اور بڑے بول بولنے والی زبان کو کاٹ ڈالیگا۔ وہ کہتے ہیں ہم اپنی زبان سے جیتیں گے۔ ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟ غریبوں کی تباہی اور مسکینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب میں اُٹھونگا اور جس پر وہ پھُنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھونگا۔ خُداوند کا کلام پاک ہے۔

اُس چاندی کی مانند جو بھٹّی میں مٹّی پر تائی گئی اور سات بار صاف کی گئی ہو۔ تُو اے خداوند اُن کی حفاظت کرے گا تُو ہی اُن کو اِس پشت سے ہمیشہ تک بچائے رکھے گا۔ جب بنی آدم میں پانجی پن کی قدر ہوتی ہے تو شریر ہر طرف چلے پھرتے ہیں”۔ آمین!

 

Previous post

زبور 11 - خداوند پر اعتماد

Next post

زبور 13 - مدد کے لئے دُعا

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.