خوش آمدیددعازبور

زبور 20 – فتح یابی کے لئے دُعا

 زبور 20: ” مصیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے۔ یعقوب کے خُدا کا نام تجھے بلندی پر قائم کرم کرے۔ وہ مقدِس سے تیرے لئے کمک بھیجے اور صیُّون سے تجھے تقویت بخشے۔ وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھے اور تیرے سوختنی قربانی کو قبول کرے!۔ وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے اور تیری سب مشورت پُوری کرے۔ ہم تیری نجات پر شادیانہ بجا ئینگے اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کرینگے۔ خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے۔

اب میں جان گیا کہ خُداوند اپنے ممسوح کو بچا لیتا ہے۔ وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قوت سے اپنے مُقدس آسمان پر سے اُسے جواب دیگا۔ کسی کو رتھوں کا اور کسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لینگے۔ وہ تو جھکے اور گِر پڑے پر ہم اُٹھے اور سیدھے کھڑے ہیں۔ اَے خُداوند! بچا لے۔ جس دِن ہم پُکاریں تو بادشاہ ہمیں جواب دے”۔ آمین!

Previous post

زبور 19 - مخلوقات میں خدا کا جلال

Next post

زبور 21 - فتح یابی کے لئے شکرگزاری

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.