خوش آمدیددعا اتوار کی صبح کی دُعا David Rothfuss — 9 December, 2017 861 1 0 اتوار کی صبح کی دُعا آج ہم تیری شاندار شان و شوکت کا جشن مناتے ہیں، تو اپنے ہاتھوں سے وقت کو حرکت میں لایا، تخلیق کے پہلے دن سے آج کے دن تک تیری حیرت انگیز تخلیقوں سے یہ کائنات بھری پڑی ہے، آج ہم تیری عظیم طاقت کا جشن مناتے ہیں، تو نے اپنے ہاتھوں سے یسوع کو مردوں میں سے اُٹھایا، یسوع کے جی اُٹھنے کے دن سے آج کے دن تک تیری محبت نے تمام انسانیت کو زندگی دی، اے باپ ہم آج کے دن کے لئے تیرا شکر کرتے ہیں، ہم آج کے اِس خاص دن کو تیرے حوالے کرتے ہیں، ہم تیری موجودگی میں امن سے رہتے ہیں، ہم تیری اچھائی میں سکون کرتے ہیں، اورتیری دی ہوئی ہمیشہ کی زندگی کا جشن مناتے ہیں، آج کے دن اور ہمیشہ۔ آمین! ShareFacebookTwitteremail Tags:Masihi Web Songs Prayers,Urdu Sunday Christian Prayer,اتوار کی دُعا,اردو مسیحی دعا,امن,انسانیت,تخلیق,تیرا شکر,جشن,عظیم طاقت,کائنات,ہمیشہ کی زندگی,یسوع
No Comment