خوش آمدیدزارا قندیلویڈیوز

رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

لوقا 17 باب 5 آیت: ” اِس پر رسولوں نے خداوند سے کہا ہمارے ایمان کو بڑھا۔ خداوند نے کہا اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوتا اور تم اِس توت کے درخت سے کہتے کہ جڑ سے اکھڑ کر سمندر میں جا لگ تو تمہاری مانتا “۔

پاک کلام کے پڑھے جانے پر خداوند کی خاص برکت ہو۔ آج کا کلام ایمان کے بارے میں ہے۔ بائبل میں لکھا ہے کہ اگر آپ ایمان سے کچھ بھی مانگیں تو خدا آپ کو دے گا۔ اپنے اندر ایمان مضبوط رکھیں اور پھر دیکھیں کہ خدا کس طرح آپ کی زندگی میں اپنا جلال ظاہر کرتا ہے۔ یاد رکھیں کہ ایمان سے مانگے جانے والی دُعا کبھی ادھوری نہیں رہتی۔ خدا پر آپ کا ایمان آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔ اِس لئے ایمان رکھ کر دعا مانگیں، ایمان رکھ کر گرجاگھر جائیں۔ اور خدا کو دل سے یاد کریں اور اُس کی عبادت کریں۔ اور جو بھی مانگیں ایمان سے اور اچھی نیت سے مانگیں۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ وہ کس طرح آپ کی زندگی کو برکتوں سے مالامال کرتا ہے۔ آمین!

زارا قندیل

Previous post

خدا کے تابع ہو جاؤ

Next post

بچوں کو میرے پاس آنے دو

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.